0

اس بار اتنا پیسہ نہیں کہ یہ لوگ کھا سکیں،کہاں سے کھائیں گے، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بار اتنا پیسہ نہیں کہ یہ لوگ کھا سکیں،کہاں سے کھائیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ہمارے لیڈر ہیں، ان کی پارٹی ہے، چھوڑ جانے والوں کو واپس لینے کا فیصلہ بھی ان کا ہی ہوگا۔ معیشت کا جوحال اقتدار میں رہ کر کیا گیاوہ سب کے سامنے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ون کی صورت میں جو تباہی ہوئی وہ بھی سب کے سامنے ہے،اب پی ڈی ایم ٹو بغیر مینڈیٹ کے مسلط کردی گئی ہے،ان لوگوں کوملکی معیشت کا کوئی احساس نہیں،یہ لوگ ذاتی معیشت کیلئے لگے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بار پریشان ہیں کہ اس بار اتنا پیسہ نہیں کہ وہ لوگ کہاں سے کھائیں گے، شہریار آفریدی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریار آفریدی نے جوبیان دیا،ان کاکوئی رابطہ ہوگا،وہ ہی جواب دے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ چیک کرلیں میرے بھائی کے مقابلے میں کسی نے ٹکٹ کیلئے اپلائی ہی نہیں کیا تھا، اگر ایک بندہ خود اپنی قابلیت پر الیکشن جیت کر آتاہے تو وہ موروثی سیاست نہیں ہے، میرے بھائی نے پہلے بھی ایم پی اے کا الیکشن لڑا، وہ اپنی اہلیت کی بنیاد پر آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply