0

ایپکا فیڈرل نے تنخواہوں اور پنشن میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا

ایپکا فیڈرل نے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایپکا فیڈرل کے چیئرمین سید گلفراز حسین کاظمی نے وفاقی ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کے لئے سیکرٹری خزانہ کو دس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ بھجوا دیا۔

ایپکا فیڈرل کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ اسسٹنٹس اور یوڈی سی کی اپ گریڈیشن صوبائی طرز پر کی جائے، یکم جنوری 2023ء کو گریڈ 1 تا 16 کی ون ٹائم ڈسپنسیشن، اپ گریڈیشن کی تمام مراعات ادا کی جائیں۔

وفاقی آفیسرز کو بلا تفریق ایگزیکٹو الاؤنس دیا جائے، تمام وفاقی ملازمین کو موجودہ مہنگائی کے پیش نظر یوٹیلٹی الاؤنس دیا جائے۔

وفاقی تعلیمی اداروں کے بجٹ میں سو فیصد اضافہ کیا جائے، مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی ملازمین کو ایجوکیشن انکریمنٹس دی جائیں۔

مطالبے میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں پچاس فیصد اضافہ کیا جائے، رینٹل سیلنگ میں سو فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

کلاس فور کے ملازمین کو بنیادی پے سکیل 5 دیا جائے، ایپکا فیڈرل کا اجلاس ملک طارق محمود سیالوی کی صدارت میں ہوا، جس میں 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply