اسلام آباد: وزارت داخلہ نے وفاقی پولیس کو اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرنے کے اختیارات دے دیئے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ نے اسمگلنگ کی روم تھام کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اختیارات وفاقی پولیس کو تفویض کر دیئے۔ وزرات داخلہ کی جانب سے وفاقی پولیس کو اختیارات کسٹم ایکٹ کے تحت دیئے گئے ہیں۔
وفاقی پولیس کو اسمگلنگ کی روم تھام کے حوالے سے دیئے گئے اختیارات کے حوالے سے چیئرمین وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آر) کو آگاہ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
اسمگلنگ کی روم تھام کے اختیارات رینجرز، کوسٹ گارڈ اور ایف سی کے پاس پہلے موجود ہیں۔ وزیر اعظم نے بھی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی پولیس اینٹی اسمگلنگ مہم بھی چلائے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس کو اب نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑنے کا بھی اختیار مل گیا ہے۔