کراچی: سندھ حکومت نے بدھ یکم مئی یوم مزدور پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
چیف سیکرٹری سندھ نے صوبائی حکومت کی جانب سے دی گئی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
کابینہ ڈویژن کے سرکلر میں یکم مئی کو عام تعطیل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ اس دن ملک بھر میں تمام اسکول، نجی اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے یکم مئی کو بھی بینک تعطیل کا اعلان متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس سال یکم مئی کو چھٹی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ عالمی یوم مزدور یکم مئی کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ یہ دن مزدوروں کی شراکت کو تسلیم کرنے اور ان کے حقوق کی وکالت کرنے کا دن ہے۔