سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہم نیوز کے پروگرام “نیوز لائن” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سے زیادہ پرانا سیاستدان اس ملک میں کوئی نہیں۔ نوازشریف جانتے ہیں انتخابات میں کیا ہوا۔ انتخابات میں جو کچھ ہوا یہ مسلم لیگ ن کی کامیابی نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنا بیانیہ بدلا۔ 2021 میں اور تھا 2022 میں اور تھا۔ جب آپ حکومت میں ہوتے ہیں تو آپ کا بیانیہ صرف حکومت کا بیانیہ ہوسکتا ہے لیکن اب حقیقی معنوں میں اپنے عمل کو تبدیل کرنا پڑے گا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لوگ چاہتے ہیں لیڈر شپ حقیقی معنوں میں معاملات حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔ حکومت نے اب تک کیا ڈیلیوری کی اور کون سی ڈائریکشن سیٹ کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوست ممالک ہماری مدد کرنے آتے ہیں۔ کامیابی اس وقت ہے جب غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ ہزاروں ٹن ڈیزل اور ایل پی جی ہر روز ملک میں اسمگلنگ ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج راولپنڈی کی ایک ریفائنری بند ہو گئی ہے۔ آج حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں بلکہ کام کر کے دکھانے کا ہے۔ ڈیل غیر آئینی ہے اور اس سے نظام کو نقصان پہنچتا ہے۔
بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو موقع ملا تو ماضی والی حرکتیں دوبارہ کریں گے۔ پنجاب کی بدترین اور کرپٹ حکومت بزدار حکومت تھی۔
انہوں نے کہا کہ 16 مہینے کی حکومت ناکام حکومت تھی۔ جہاں سے میری سیاست ختم ہوتی ہے وہاں سے مولانا فضل الرحمان کی سیاست شروع ہوتی ہے۔