0

بارشیں اور ژالہ باری، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

لاہور: پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کی وجہ سے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا سلسلہ 29 اپریل تک جاری رہے گا اس دوران مختلف علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات 26 سے 28 اپریل تک جنوبی پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر چکا ہے۔ جس کے بعد آج سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجاب کے علاقوں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالا، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مزید بارش کا امکان ہے۔ جھنگ، خوشاب ، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں آئندہ دو روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو الرٹ جاری کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ واسا، پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ بارشوں کے دوران شہری احتیاط کریں۔ بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔ آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں۔ بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے جانے سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply