سینیٹر فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کچھ لوگوں کے بہکاوے میں آ گئے تھے۔ پی ٹی آئی کے تمام رہنما دائیں بائیں سب سے رابطے میں ہیں خدا کرے کہ وہ دن نہ آئے کہ مجھے سب کچھ سامنے لانا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ کسی دن میرا دماغ پھرا تو سب کو بے نقاب کروں گا۔ جب رانا ثنا اللہ جیل میں تھے اور میں وزیر تھا تو میں نے رانا ثنا اللہ کے کیس کی مخالفت کی تھی کہ وہ جعلی کیس ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
فیصل واوڈا نے کہا کہ احتساب کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں۔ وزیر اعظم اپنے بھائی سے احتساب شروع کریں۔ اگر دھرنوں سے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچ رہا ہے تو الزامات لگانے سے بہتر ہے کہ اس کا حل ڈھونڈیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور ہرکوئی ان کی مقبولیت کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں اور یہ ان کی مقبولیت کے مزہ لیں کیونکہ اس بہترین موقع ان کو مل نہیں سکتا تھا۔ علی امین گنڈا پور کا اگر بیان سنیں تو ان کا دماغ، زبان اور دل ایک دوسرے کا ساتھ نہیں دے رہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ جب تک انصاف کا نظام ٹھیک نہیں ہوا گا ملک میں کچھ بھی بہتر نہیں ہو سکے گا۔ ہم قانون بنانے والے ہیں توعمل بھی ہم نے ہی کروانا ہے۔عدالتی نظام کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔