وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان پوسٹ کارگو سروس میں نجی شعبے کا مقابلہ کرے۔
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کی زیر صدارت پاکستان پوسٹ سےمتعلق اجلاس ہوا،پاکستان پوسٹ آفسز میں کمرشل اور ای کامرس سرگرمیوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان پوسٹ روایتی طرز سے ہٹ کر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو،سرکاری اداروں کو اخراجات میں کمی اور آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔
پاکستان پوسٹ کو ٹارگٹ کا تعین اور اس کا حصول ممکن بنانا ہے،پاکستان پوسٹ کو 6 ماہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹ حاصل کرنا ہوں گے۔
وفاقی وزیر مواصلات نے پاکستان پوسٹ کو اپنے ریونیو کو 4 گنا تک بڑھانے کی ہدایت کی اور کہا پاکستان پوسٹ کو بہتر کاروباری حکمت عملی کا احاطہ کرنا ہے۔









