0

کرپشن اور کک بیکس ریفرنس، عدالت نے پرویز الٰہی کو طلب کرلیا

احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج قیصر نذیر بٹ نے گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس میں پرویز الٰہی کو 14 اپریل کو طلب کر لیا۔

عدالت میں  پرویزالہی کی جانب سے پلیڈر کی تبدیلی کی درخواست دائر کردی گئی، جس پرعدالت نے کہا کہ پرویزالٰہی کا پلیڈرکی تبدیلی کے لئے پیش ہونا لازمی ہے۔

وکیل نے کہا کہ عدالت پرویزالہی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے چکی ہے، جس پرعدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں۔

عدالت حاضری سے استثنیٰ ختم کردے؟ وکیل نے کہا آئندہ سماعت پرچوہدری پرویز الہی  پیش ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply