وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے سنیٹر دنیش کمار کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں سابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بھی موجود تھے۔
وفد نےہنگلاج ماتا مندر میں ترقیاتی منصوبوں پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کیا، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا ہنگلاج ماتا مندر کو ریلیجئس ٹورسٹ سائٹ بنانے کا عزم کیا۔
وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں ہنگلاج ماتا مندر کیلئےمزید وسائل مختص کریں گے، بلوچستان میں اقلیتوں کو خود سے الگ نہیں اکثریت کا حصہ سمجھتے ہیں۔
اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے دنیش کمار کا متحرک کردار اہمیت کا حامل ہے،اقلیتوں کو تعلیم، صحت، روزگار اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کررہے ہیں،اقلیتوں کواعلیٰ تعلیم کے اس پروگرام میں بھرپور حصہ لینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ بینظیربھٹواسکالرشپ پروگرام میں اقلیتوں کیلئے غیر معمولی کوٹہ مختص کیا گیا، بلوچستان میں مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔