0

صدر آصف زرداری کی لاہور آمد، نواز شریف سے ملاقات کریں گے

صدر مملکت آصف علی زرداری دوروزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ صدر ن لیگ نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی موجود ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پنجاب میں پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

صدر مملکت وسطی پنجاب کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

گزشتہ دنوں صدر مملکت آصف علی زرداری سے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے وفد نے گورنر ہاوس لاہور میں مرحلہ وار ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی وفد اور رہنماوں نے آصف علی زرداری کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے تھے۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری ہے، جانتا ہوں تحریری معاہدے کے نکات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، پارلیمانی وفد آئندہ بجٹ آنے تک مسائل حل ہونے کا انتظار کرے۔

وفد اراکین کا کہنا تھا کہ انتظامی معاملات میں پیپلز پارٹی کے اراکین کو نظرانداز کیا جاتا ہے، ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے معاملہ میں بھی ترجیح نہیں دی جا رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply