0

وفاقی کابینہ میں مزید 13 وزرا اور 11وزرا ئے مملکت شامل،حلف بھی اٹھالیا

وفاقی کابینہ میں مزید 13 وزرا اور 11 وزرا ئے مملکت شامل ہوگئے جنہوں نے ایوان صدر میں ہونیوالی تقریب میں حلف بھی اٹھالیا۔

حنیف عباسی، معین وٹو،مصطفیٰ کمال،اورنگزیب کھچی ،سردار یوسف،رانا مبشر، رضا حیات ہراج ،طارق فضل چودھری،شزافاطمہ، جنید انور، خالد مگسی اور پیر عمران شاہ نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھایا۔

بیرسٹر عقیل ملک ،ارمغان سبحانی،ملک رشید،کھیئل داس،طلال چودھری ، عبدالرحمان کانجو،بلال کیانی ،مختار بھرت، شذرہ منصب،عون چودھری اور وجیہہ قمر نے بطور وزیر مملکت حلف اٹھایا۔

محمد علی، سید توقیر شاہ اور پرویز خٹک کو وزیر اعظم کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply