0

علی امین گنڈاپورسے26نومبر عاملے پرخیبرپختونخواکی صدارت لی گئی،بیرسٹرعقیل ملک

مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پورسے26نومبر کےمعاملے پرخیبرپختونخوا کی صدارت لی گئی،انہیں بشریٰ بی بی کو اکیلے چھوڑنے پر سزا دی گئی۔

ہم نیوز کے پروگرام’’ہم دیکھیں گے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی میں پہلےہی تفریق پائی جاتی تھی،بانی پی ٹی آئی کوسزاہوئی تومعاملات منظرعام پرآئے۔

مذاکرات کوپی ٹی آئی کی طرف سے سبوتاژ کیا جارہا ہے،یہ اسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات کرنا چاہتے تھے لیکن وہاں سے جواب آگیا۔

کل (منگل)مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس پونے 12بجےشیڈول ہے،ہم مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس میں جائیں گے،یہ نہیں آئیں گےتومذاکرات کو سبوتاژکرنےکاملبہ انہی پرگرےگا۔

ہم میڈیا کےذریعےجوڈیشل کمیشن کےحوالےسےکوئی اعلان نہیں کرینگے،اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں،مانتا ہوں ڈیجیٹل دورہےلیکن کچھ نا کچھ ریگولیشن توہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply