سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار کو توہین عدالت کیس سے ڈسچارج کرتے ہوئے معاملہ فل کورٹ کیلئے چیف جسٹس کو بھیج دیا۔
سپریم کورٹ کے دو رکنی بینج نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل رجسٹرار پر توہین عدالت ثابت نہیں ہوئی۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ ججز کمیٹی اور آئینی کمیٹی نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی، نذر عباس نے جان بوجھ کر توہین عدالت نہیں کی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ججز کمیٹیوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھیجا جاتا ہے، چیف جسٹس اس معاملے پر فل کورٹ تشکیل دیں۔









