وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل(بدھ) طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل شام 4 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا،کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں حکومتی حکمت عملی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔









