0

زین قریشی بطور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر عہدے سے مستعفی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی بطور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

پی ٹی آئی رہنما زین قریشی کی جانب سے شوکاز نوٹس ملنے کے بعد پارٹی عہدے سے استعفی دیا گیا۔

زین قریشی نے کہا کہ شوکاز کا باضابطہ طور پر جواب دے دیا ہے۔ جبکہ آزاد اور شفاف انکوائری کے لیے عہدے سے استعفی دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی، اپنے والد اور پارٹی کا وفادار تھا، ہوں اور رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی زین قریشی کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا۔ جس میں زین قریشی کا کہنا تھا کہ اپنے والد شاہ محمود قریشی کے کہنے پر روپوشی اختیار کی۔

ان کا کہنا تھا کہ والد نے لاہور بلایا اور کہا کسی صورت آئینی ترمیم منظور نہیں ہونی چاہیے۔ آئینی ترمیم کی حمایت سے متعلق میرے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

زین قریشی نے کہا کہ میرا قومی اسمبلی جانا تو دور کی بات میں قریب سے بھی نہیں گزرا۔ میری کسی حکومتی اہلکار سے ملاقات ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی پالیسی اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply