0

سونے کی قیمت 2 لاکھ 84 ہزار 3 سو روپے فی تولہ ہو گئی

دو دن قیمت میں مسلسل کمی کے بعد سونا پھر مہنگا ہو گیا، سونے کی قیمت میں دو ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا۔

فی تولہ 2 ہزار روپے اضافے کے بعد سونے کے نرخ 2 لاکھ 84 ہزار 3 سو روپے ہو گئے۔

10 گرام سونے کے نرخ میں 1 ہزار 714 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 43 ہزار 741 روپے کا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 22 ڈالر کا اضافہ ہونے سے قیمت 2748 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

ملک میں چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350 روپے کی سطح پر برقرار ہے، دس گرام چاندی کی قیمت 2872.08 روپے کی سطح پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply