وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چین کا ترقی کا ماڈل سب کیلئے مثالی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین نے ثابت کیا کہ ہر ملک اپنے راستے پر چلتے ہوئے کامیاب ہوسکتا ہے ،پاکستان چین اقتصادی راہداری کی صورت میں ترقی کا نیا سفر شروع ہوا۔
سی پیک کے پہلے مرحلے میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے پر توجہ مرکوز رہی ،2018میں حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ترقی کا سفر رک گیا ،پی ٹی آئی دور میں سی پیک سے متعلق بے بنیاد پراپیگنڈا کیا گیا۔
سیاسی مفاد کیلئے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا گیا،اقتصادی ترقی اور پالیسیوں کا تسلسل سیاسی استحکام سے منسلک ہے ،پالیسیوں کے عدم تسلسل کی وجہ سے ترقی کا عمل بھی تعطل کا شکار ہوا۔
پاکستان اور چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی