دلہ زاک گرڈ سٹیشن پر مظاہرین نے ایک بار پھر دھاوا بول دیا۔
ترجمان پیسکو کے مطابق 800 سے زائد مظاہرین گرڈ سٹیشن میں داخل ہوئے،مظاہرین نے دلہ زاک گرڈ سٹیشن کو آف کر دیا ہے۔
مظاہرین نے گرڈ سے منسلک تمام فیڈرز سے بجلی کی سپلائی بند کر دی،گرڈ سٹیشن آف کرنے سے پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔
مظاہرین کا تعلق گلوزئی، محمد زئی اور گل بیلہ فیڈرز سے ہے،لائن لاسز کی وجہ سےگلوزئی، محمد زئی اور گل بیلہ فیڈرز پر لوڈ مینجمنٹ کی جا تی ہے۔









