پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے عزیر بھنڈاری ایڈووکیٹ نے متفرق درخواست دائرکی جس میں استدعا کی گئی ہے الیکشن کمیشن کو 12 جولائی کے مختصر فیصلے پر عمل کا حکم دیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے متفرق درخواست نیک نیتی سے دائر نہیں کی،الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے۔
تحریک انصاف نے 3 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کرایا،انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع کرائی۔









