0

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کو شدید دھچکا

خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کی سیاست میں فعال کردار کے حامل سیاسی خاندان کی بااثر سیاسی خاتون آسیہ جہانگیر نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین باضابطہ طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی مرکزی وصوبائی قیادت نے خاتون رہنما سے رابطےشروع کردئیے ہیں۔

سابق صوبائی وزیر کی جانب سے پارٹی قیادت کو استعفیٰ ارسال کرنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی وصوبائی قیادت نے اپنی جماعتوں میں شمولیت کیلئے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply