یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندشکے خلاف ملازمین نے بلیو ایریا ہیڈ آفس اسلام آباد کے باہر دھرنا دے دیا۔
دھرنے میں ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہے، دھرنے میں یوٹیلیٹی ا سٹورز کی تمام 3 یونینز کے ملازمین شریک ہیں۔
یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین نے آج ہی ڈی چوک کی طرف بڑھنے کا اعلان کر دیا ہے، ملازمین نے مطالبہ کیا کہ یوٹیلیٹی اسٹو رز کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
ملازمین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یو ٹیلیٹی اسٹورز بندش سے ہزاروں ملازمین کا معاشی قتل بندکیا جائے،یوٹیلٹی اسٹور حکومت پربوجھ نہیں ہے،منافع بخش ادارہ ہے۔
ملازمین نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹو رز ہر سال حکومت کو 2 ارب روپے ریونیو دیتا ہے، یو ٹیلیٹی اسٹورزبوجھ نہیں بلکہ حکومت یو ٹیلیٹی اسٹورز پر بوجھ ہے۔ دوسری جانب ریڈ زون کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔