بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 23 مسافروں کو قتل کر دیا گیا۔
ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگا کر مسافروں کو بسوں سے اتارا ، مسلح افراد نے 10 گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس اور لیویز جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ضلع موسیٰ خیل بلوچستان کی شمال مشرقی سرحد پر واقع ہے جو خیبر پختونخوا اور پنچاب سے متصل ہے۔









