0

جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس مظہر عالم خان سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج تعینات

جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم خان میاں خیل سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج تعینات کردیے گئے۔

صدر مملکت نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت دی ہے۔جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل کی تقرری ایک سال کےلیے ہوگی۔

جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل کو ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت 19 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں دی تھی۔

جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل سپریم کورٹ کے سابق ججز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply