کراچی کے علاقے شارع فیصل پر میٹرو پول کے قریب کاشف سینٹر کی عمارت پر آگ لگ گئی۔
پولیس حکام کے مطابق آگ بلڈنگ کی نویں منزل پر لگی جس سے عمارت میں دھواں بھر گیا۔ جس کے باعث 5 افراد بے ہوش ہوگئے، جن میں سے 2 کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں اور ایک اسںارکل جائے وقوعہ کی طرف روانہ کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت میں مزید افراد کی موجودگی کا امکان ہے۔
بعد ازاں آگ پر قابو پانے کے بعد شارع فیصل کا بند ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ عمارت میں آگ لگنے کے باعث ایف ٹی سی سے میٹرول پول جانے والی سڑک کوبند کردیا گیا تھا۔