0

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار رہے گی۔ اسلام آباد، دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بونیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق پشاور، مردان، صوابی، مالاکنڈ، باجوڑ، خیبر، کرم، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، قصور اور اوکاڑہ میں بھی تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

محکمہ موسمیات کے مطابق شیخوپورہ، ساہیوال، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نورپورتھل، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولنگر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

رات گئے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply