پنجاب اسمبلی نے فنانس بل 25-2024 کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
سپیکر ملک محمد احمد خان نے باقاعدہ فنانس بل پر دستخط کر دیے،فنانس بل پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد گورنر پنجاب کو بھجوا دیا گیا۔
اجلاس کے دوران ایم پی اے سنی اتحاد کونسل ندیم قریشی نےبجلی کے بلوں میں اضافے کا معاملہ اٹھایا۔انہوں نے کہا اگر کوئی صارف 200 یونٹ بل استعمال کرتا ہے تو وہ بل 3000 روپے دیتا ہے،201 یونٹ استعمال کرنے پر بل 8500 روپے ہو جاتا ہے۔
پنجاب اسمبلی سے بجلی کے بلوں میں اضافے کی قرارداد وفاقی حکومت کو پیش کی جانی چاہئے۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن رکن کو قرارداد کی شکل میں مطالبہ سامنے لانے کی ہدایت کردی۔بعدازاں اجلاس جمعرات 27 جون دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔