0

لاہور ،مختلف علاقوں سے 5 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

لاہور کے  مختلف علاقوں سے 5 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

لاشیں فیکٹری ایریا ، نشاط کالونی ، جنوبی چھاؤنی ، گلشن راوی اور کوٹ لکھپت کے علاقوں سے ملی ہیں۔

ایدھی ترجمان کے مطابق فیکٹری ایریا ، والٹن روڈ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی،جنوبی چھاؤنی ، بھٹہ چوک کے قریب سے بھی نامعلوم شخص کی لاش ملی۔

نشاط کالونی بلال مسجد کے قریب گھر سے 53 سالہ شخص کی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی،متوفی کی لاش گھر کے باتھ روم سے ملی ،لاش 20 سے 25 روز پرانی لگتی معلوم ہوتی ہے۔

جنرل ہسپتال کے قریب فٹ پاتھ کنارے سے ایک شخص مردہ حالت میں ملا جس کی شناخت نہ ہو سکی،گلشن راوی سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 40 سالہ شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانہ منتقل کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply