پنجاب کی 8 جیلوں میں آٹا چکیاں لگانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ محکمہ جیل اب جیلوں میں آٹا خریدنے کی بجائے گندم کی پسائی خود کریگا،پنجاب کی 37 جیلوں میں آٹا چکیاں لگانے کا کام شروع کیا گیا تھا۔
محکمہ جیل خانہ جات سرکار سے گندم لیکر خود پسائی کریگا،گندم کی پسائی سے محکمہ جیل خانہ جات کو سالانہ 4 ارب روپےسے زائد کی بچت ہوگی۔
میاں فاروق نذیر کے مطابق گرائنڈنگ مشین ،کلینگ مشین اور ایلیویٹر لگانے پر8 لاکھ 10 ہزار لاگت آئے گی،مجموعی طور پر چھوٹی جیلوں میں ایک جبکہ بڑی جیلوں میں 2 چکیاں لگیں گی۔
چکیاں لگانے کیلئے جیلوں میں کمرے تیاری کے آخری مراحل میں ہیں،پنجاب کی 43 جیلوں میں 60 ہزار سے زائد قیدی بند ہیں۔