0

کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے 10 اموات ، 1700 سے زائد کیسز رپورٹ

کراچی شہر میں ہیٹ اسٹروک کے باعث 10 اموات اور 1700 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

کمشنر کراچی نے بتایا ہے کہ اسپتالوں میں تقریباً 1700 سے زائد ہیٹ اسٹروک کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔  قبرستانوں اور سردخانوں سے بھی اعدادوشمار جمع کیے گئے ہیں۔ کمشنر کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے میں ہیٹ اسٹروک سے اموات میں خاص اضافہ نہیں ہوا۔ سردخانوں میں اعدادوشمار کا مربوط نظام موجود نہیں ہے، لہذا سردخانوں سے نمبر لے کر جاں بحق افراد کے ورثاء سے رابطے کیے گئے ہیں۔ ہیٹ اسٹروک سے 5 فیصد لوگوں کا انتقال ہوا ہے۔

کمشنر کراچی نے مزید کہا کہ معمول کے مطابق جتنی اموات ہوتی ہیں، اتنی ہی اموات ہو ئی ہیں۔ مختلف ذرائع سے جو خبریں آرہی ہیں، ان کا جائزہ لینا ہوگا۔ ہر طرف سے ڈیٹا لینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply