بشومیں سیاحوں کی گاڑی کوحادثہ پیش آیا جس میں 3افرادجاں بحق،5زخمی ہوگئے۔
ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق گاڑی میں 9 سیاح سوار تھے، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق پنجاب سے ہے۔
ترجمان فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے حادثے پراظہارافسوس کیا،سیکریٹری صحت اورانتظامیہ کوزخمیوں کوبہترطبی سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت کی ہے۔