0

پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا،زلزلےکی شدت 4.9ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے پچھلے ہفتے بھی اسلام آباد ، پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

شمالی وزیرستان ، باجوڑ ، مالاکنڈ ، سوات ، چارسدہ ، صوابی ، دیر بالا ، لوئر دیر ، نوشہرہ ، مہمند ، مانسہرہ سمیت ہزارہ ڈویژن میں بھی زلزلے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، تاہم کسی قسم کی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 تھی جبکہ مرکز جنوب مشرقی افغانستان کا علاقہ تھا، گہرائی 98 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply