0

ایچ ای سی نے سرکاری یونیورسٹیوں سے کالجز کے الحاق پر پھر پابندی لگا دی

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے سرکاری یونیورسٹیوں سے کالجز کے الحاق پر ایک بار پھر پابندی لگا دی۔

ایچ ای سی کی جانب سے یونیورسٹیوں کو کالجوں یا اداروں کو نئی وابستگی دینے سے روک دیا گیا۔

ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی کالج یا انسٹیٹیوشن کے ساتھ ساتھ پروگراموں میں الحاق دینا بند کر دیں، نظرثانی شدہ معیار کے اجرا تک فوری طور پر نیا الحاق دینا روک دیا جائے۔

سوشل اور پرنٹ میڈیا میں شائع ہونے والے الحاق دینے سے متعلق تمام اشتہارات واپس لیے جائیں، ہائرایجوکیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی ہدایات کی خلاف ورزی پر گرانٹ نہیں ملے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی پابندی سے سرکاری جامعات کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا، سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز نے سالانہ اربوں روپے کے نقصان پر گورنر پنجاب سے اس معاملے پر رجوع بھی کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply