0

عدلیہ مخالف بیان، فیصل واؤڈا نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سینیٹر فیصل واؤڈا نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں سینیٹر فیصل واؤڈا کے خلاف توہینِ عدالت کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ فیصل واؤڈا نے دائر درخواست میں کہا ہے کہ خود کو سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔

فیصل واؤڈا نے عدالتِ عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ میرے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی ختم کی جائے۔ ساتھ ہی فیصل واؤڈا نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی بھی  طلب کی ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے سینیٹر فیصل واؤڈا اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کو عدلیہ مخالف بیان دینے پر توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کیے گئے تھے۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ عدلیہ مخالف بیان پر مصطفیٰ کمال پہلے ہی سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply