وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے چینی و پاکستانی کمپنیوں کے جوائنٹ وینچر کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہبازشریف کے زیر صدارت سرمایہ کاری بورڈ کے امور پر اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان جوائنٹ وینچر کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت تاجروں، سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار دوست ماحول فراہمی کی ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو دورہ چین میں مفاہمتی یادداشتوں کے حوالے سے پیشرفت پر جامع رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایات کیں۔