افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی میرے سمیت بہت سے لوگوں کے لیے ایک تحریک اور رول ماڈل رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سابق کپتان شاہد آفریدی کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے راشد خان نے انکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘لالہ آپکے ان الفاظ کا شکریہ’۔
راشد خان نے شاہد آفریدی کو اپنا رول ماڈل قرار دیتے ہوئے لکھا کہ جدید کرکٹ میں آپ کی شراکت واقعی حیرت انگیز رہی ہے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے پر شاہد آفریدی نے ٹیم کو مبارکباد پیش کی تھی۔
شاہد آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ‘افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے تاریخی کارکردگی دکھائی ہے۔ افغان ٹیم نے دنیا کو دکھایا ہے کہ ایک ٹیم لگن اور جذبے سے کیا حاصل کرسکتی ہے۔’