مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، مرغی کا فی کلو گوشت 23 روپے سستا ہو گیا ہے۔
23 روپے سستا ہونے سے مرغی کا گوشت 354 روپے کلو ہو گیا ہے، زندہ برائلر مرغی کے تھوک ریٹ میں 15 روپے جبکہ پرچون ریٹ میں 16 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 235 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 244 روپے کلو ہو گیا ہے، انڈوں کی قیمت 250 روپے فی درجن پر برقرار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 377 روپے کلو تھی، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 250روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 260 روپے کلو تھا۔