0

کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

جامشورو: کراچی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین ملت ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کوٹری جنکشن کے قریب ملت ایکسپریس کے بریک فیل ہو گئے اور ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کو ٹرین ڈرائیور نے بریک فیل سے متعلق آگاہ کر دیا تھا۔ جس کے بعد مسافر ٹرین کو آوٹ لائن پر ڈال کر روکا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ریلوے حکام کے مطابق مسافر ٹرین کی بوگیاں اترنے سے متعدد مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد کراچی ایکسپریس، گرین لائن، سکھر ایکسپریس کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا۔ 2 گھنٹوں میں ٹریک کو بحال کر دیا جائے گا۔ حادثے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply