0

عمران خان سے علی امین گنڈا پور کی ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی.

ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے عمران خان کو ایس آئی ایف سی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ملاقات کے لیے کانفرنس روم لایا گیا تھا، ملاقات میں پارٹی امور اور ملکی سیاسی صورتحال کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔

واضح رہے علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز ایس آئی ایف سی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ  کہ عمران خان نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں، ایس آئی ایف سی اجلاس میں آرمی چیف سے دو بار بات چیت ہوئی مگر جو بات کرنی تھی اس کا ماحول نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply