پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز اسپتال سے ڈسچارج کرکے واپس جیل بھیج دیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد 5 روز سروسز اسپتال میں زیرعلاج رہیں، ان کی طبیعت اب مکمل ٹھیک ہے،اینٹی بائیوٹک کا کورس مکمل ہونے کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا۔
انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ اسپتال میں علاج کے دوران یاسمین راشد کی نواسی انہیں ملنے آئی تھی، یاسمین راشد کو پانی کی کمی اور پیٹ میں درد کی شکایت پر سروسز اسپتال لایا گیا تھا۔
میڈیکل بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کو معدے اور ڈی ہائیڈریشن کے مسائل تھے ، ان کی رپورٹس بہتر آئی ہیں۔