0

امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم کی دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دورۂ پاکستان کی دعوت کو قبول کر لیا۔

سفارتی محاذ پر پاکستان کی مثبت پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفراء کی وزیراعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقات ہوئی۔

کویت کے سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف کو کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کا ایک خط پیش کیا جس میں امیر کویت کی جانب سے دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام ہے۔

قطر کے سفیر کی جانب سے بھی وزیراعظم کو امیر قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی کا خط پیش کیا جس میں امیر قطر نے دورۂ پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے کا پیغام دیا ہے۔

پاکستان کے کویت اور قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے یہ ایک بڑی پیشرفت ہے۔

امیر کویت اور امیر قطر کا دورۂ پاکستان کے کویت اور قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے میں کارگر ثابت ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply