وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، لوڈشیڈنگ، بجلی سے متعلق معاملات و دیگر مسائل کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی۔
وفاقی وزراء اور وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا نے معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ کل پیر کو دوبارہ ملاقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ صوبے کے عوام کے ریلیف کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔