0

وزیر اعظم سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات ، بجٹ پر مشاورت

وزیر اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کی گئی۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شیری رحمٰن شامل تھے۔ ملاقات میں اسحاق ڈار، احسن اقبال، رانا ثناء اللّٰہ اور اعظم نذیر تارڑ بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں مالی سال 25-2024ء کے بجٹ سے متعلق مشاورت کی گئی ، اس کے علاوہ ملاقات میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply