قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں مناسب شیئر دینے کی پیشکش کی تو پیپلز پارٹی صوبائی حکومت میں شامل ہو سکتی ہے۔
اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ صوبے میں مناسب حصہ ملا تو پیپلزپارٹی مریم نواز کی کابینہ میں شامل ہونے پر غور کر سکتی ہے۔
پنجاب اسمبلی سے حال ہی میں پاس ہونے والے ہتک عزت بل 2024 کے بارے میں بات کرتے ہوئے یوسف گیلانی نے کہا کہ میری اس حوالے سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے تفصیلی بات چیت ہوئی، پارٹی قیادت چاہتی ہے کہ یہ قانون نافذ ہونے سے پہلے صحافیوں کے تحفظات دور ہونے چاہئیں۔