0

بھارت تہلگام حملے پر نیوٹرل تحقیقات کرائے ہم اس کیلئے تیار ہیں، حذیفہ رحمان

اسلام آباد: وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ بھارت تہلگام معاملے پر نیوٹرل تحقیقات کرا لے ہم اس کے لیے تیار ہیں۔

وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے ہم نیوز کے پروگرام “سیچوئیشن روم” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جو کیا ہم نے اس سے بڑھ کر اس کے ساتھ کیا۔ بھارت تہلگام حملے پر نیوٹرل تحقیقات کرا لے ہم اس کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس حملے کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں اور  انٹیلی جنس ایجنسی جو ثبوت جمع کر رہی ہے وہ دنیا کے سامنے لائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

حذیفہ رحمان نے کہا کہ پاکستان کے تمام سیاستدان اور جماعتوں کے سربراہ محب وطن ہیں۔ اور سب کو چاہیے کہ اس موقع پر حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں۔ پاکستان بغیر ثبوت کے کوئی بات نہیں کر رہا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply