پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کامیاب کیڈٹس کو مبارکباددی اور کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت میرے لئے افتخار کا باعث ہے۔ ہماری مسلح افواج قومی اتحاد، تنظیم اور عزم کی علامت ہیں۔پاکستان کی مسلح افواج اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی وجہ سے نام رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پانی روکا گیا تو بھرپور طاقت سے جواب دیں گے۔ پانی پاکستان کے لیے لائف لائن ہے اس پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی تمام اشکال میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ وطن عزیز کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے اور کسی بھی مس ایڈونچر کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل نہیں کیاجاسکتا،پاکستان کے حوالے سے کسی غلط فہمی کا شکارنہیں ہوناچاہیے،پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پربے بنیاد الزامات لگائے گئے۔
پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لئے تیار ہیں،پاکستان اپنے وقاراور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا،امن ہماری خواہش ہے لیکن اسے کمزوری نہ سمجھاجائے،کوئی بھی مہم جوئی ہوئی تو 2019کی طرح کا منہ توڑ جواب دیں گے،ہر صورت،ہرقیمت پر ملکی سلامتی کا دفاع کریں گے۔









