0

نئے آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری کی تعیناتی،وفاق اورخیبرپختونخوا حکومت ایک بار پھر آمنے سامنے

نئے آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری کی تعیناتی کے معاملے پر وفاق اورخیبرپختونخوا حکومت ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے وفاق سے شکایت کی ہے ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود صوبے کو مرضی کا چیف سیکرٹری اور آئی جی نہیں دیا گیا۔

صوبائی حکومت کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات میں انکی مرضی کے افسران دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔پانچ ہفتے قبل وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم شہبازشریف سے صوبے کے مسائل پر ان سے ملاقات کی تھی۔

صوبائی حکومت کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا اپنی مرضی کے افسران کی صوبے میں تعیناتی چاہتے ہیں، مگر وفاقی حکومت تعاون نہیں کررہی۔

وزیراعظم نےصوبے کیلیے نئے چیف سیکرٹری پر تین نام ناموں کا پینل دیا تھا،پینل میں سیکرٹری ہائوسنگ شہزاد بنگش، سیکرٹری نارکوٹکس منیراعظم اورسینئرافسرشہاب علی شاہ شامل ہیں۔

وزیراعلی کے پی شہاب علی شاہ کو نئے چیف سیکرٹری کے طورپر لینا چاہتے ہیں،وفاقی حکومت کو وزیراعلی کے تجویزکنندہ نام پہ کچھ تحفظات ہیں۔

وفاقی حکومت آئی جی پولیس اخترگنڈاپور ہی کو عہدے پر رکھنا چاہتی ہے، حکام اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کہنا ہے کہ ابھی تک معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

صوبے میں اہم تعیناتیوں کے معاملے پر و فاق اور صوبائی حکومت میں ہم آہنگی نہیں ہے،نئے چیف سیکرٹری کی تعیناتی کیلیے وزیراعظم آفس سے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے۔

ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق اہم معاملات پرآنے والے چند دنوں میں وزیراعلی خیبرپختونخوا اور وزیراعظم کے درمیان ایک اور ملاقات متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply