0

مریم نواز کیلئے ایلیٹ فورس کی وردی بھی تیار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اب ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نوازشریف کے لیے ایلیٹ فورس نے سیاہ رنگ کی وردی تیار کرلی ہے،مریم نواز رواں ہفتے ایلیٹ فورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شریک ہونگی۔

ایلیٹ فورس نے وزیراعلیٰ کی تقریب می٘ں شرکت سے متعلق تاریخ مانگ لی ہے،وزیراعلیٰ ہائوس نے تاحال جواب نہیں دیا۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف سیشن کورٹ لاہور میں پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ہے، درخواست گزار موقف اختیار کیا ہے کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ پولیس کو مریم نواز کیخلاف درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی، عدالت پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply