سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے وزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس یونیفارم میں لی گئی تصاویر کے چرچے ہیں۔ ایک طرف جہاں یونیفارم پہننے پر تنقید کی جارہی ہے وہیں ان کی خوبصورتی کے چرچے بھی ہونے لگے ہیں۔
مریم نواز کی پولیس وردی میں ملبوس تصاویر پر میزبان مدیحہ نقوی بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر لکھا کہ ’آپ مجھ سے متعلق جو چاہیں سوچیں، مگر اتنی پیاری وزیر اعلیٰ میں نے نہیں دیکھی۔‘
صرف مدیحہ نقوی ہی نہیں پاکستان کی دیگر معروف خواتین شخصیات بھی مریم نواز کی خوبصورتی کے گن گانے نظر آئیں۔
پاکستان کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ان تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ ’مریم نواز حقیقی زندگی میں بہت خوبصورت ہیں، کیمرہ ان کی خوبصورتی کے ساتھ انصاف نہیں کرتا۔’
نور بخاری نے مزید لکھا کہ ‘اللّٰہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے۔’
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس ٹریننگ سینٹر چوہنگ میں خواتین اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں پولیس یونیفارم پہن کر شرکت کی تھی۔ جس پر مریم نواز کے خلاف سیشن کورٹ لاہور میں وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔