0

مرغی کی قیمت میں کمی کیلئے چوزے کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے مرغی کی قیمت میں کمی کے لیے چوزے کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزارت خوراک کے ذرائع کے مطابق پابندی کی سمری تیار کر کے منظوری کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔ اس پابندی سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے کلو تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی چیز سرپلس ہو تب برآمد کی جاتی ہے، یہاں قلت ہے۔ اس سے قبل ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

دوسری طرف اپنے ایک حالیہ بیان میں وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ اس وقت بھی لاہور میں پشاور سے 100 روپے کم پر مرغی دستیاب ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پرائس نیچے لائیں گے، چوزے کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا رہے ہیں تاکہ ملک میں مرغی کی قیمتیں نیچے آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply